Saturday, 21 December 2024, 05:12:34 pm
 
شمالی وزیرستان: خوارج سے فائرنگ کے تبادلے میں لیفٹیننٹ کرنل سمیت 6 جوان شہید
October 05, 2024

شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 6خوارج ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران لیفٹیننٹ کرنل محمد علی شوکت نے بہادری سے لڑتے ہوئے اپنے 5 جوانوں کے ہمراہ جام شہادت نوش کیا۔

دوسری جانب سوات کے علاقے چار باغ میں خفیہ اطلاع پر کی گئی ایک مشترکہ کارروائی میں دو خوارج دہشتگرد ہلاک ہو گئے جن میں ان کا سرغنہ عطاء اللہ عرف مہران بھی شامل ہے۔

ایک خارجی کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

مہران اس علاقے میں دہشت گردی کی گئی کئی کارروائی سرگرمی سے ملوث تھا جن میں گزشتہ ماہ سوات میں غیر ملکی شخصیات کے قافلے میں شامل پولیس کی گاڑی پر بارودی سرنگ کا دھماکہ بھی شامل ہے۔