Tuesday, 05 November 2024, 03:52:30 pm
 
حکومت کا آرمی ایکٹ میں ترمیم لا کر سروسز چیف کی مدت ملازمت بڑھانے کا فیصلہ خوش آئند قرار
November 05, 2024

حکومت کی جانب سے آرمی ایکٹ میں ترمیم لا کر سروسز چیف کی مدت ملازمت کو تین سال سے بڑھا کر پانچ سال کرنے کا خوش آئند فیصلہ کیاگیا ہے ۔

سروسز چیف کی مدت ملازمت تین سال مقرر تھی جسکو قومی اسمبلی میں با ذریعہ ترمیمی بل تین سال سے بڑھا کر پانچ سال کر دیا گیا ہے کیونکہ پالیسیوں کے تسلسل اور استحکام کی خاطر یہ قدم انتہائی ضروری تھا۔

سروسز میں اور نیشنل پالیسی لیول پر تین سال کے قلیل عرصے میں کسی بھی بڑی پالیسی فیصلہ سازی اور انیشییٹو کو منطقی انجام تک پہنچانا کافی مشکل کام تھا کیونکہ بڑے فیصلوں کی تکمیل وقت مانگتی ہے ۔

اب سروسز چیف کی مدت ملازمت پانچ سال ہو چکی ہے جس سے پالیسیوں کے تسلسل میں اور استحکام میں کافی فائدہ ہوگا۔

دوسری جانب سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد کو 17 سے بڑھا کر 34 کرنے کا اقدام بھی قابلِ تحسین قراردیاجارہا ہے ۔

پاکستانی عدالتوں میں کیسز کی بھرمار ہے اور ججز کی کم تعداد کی وجہ سے انصاف کی فراہمی میں غیر معمولی تاخیر ہو رہی ہے۔ ججز کی تعداد میں اضافہ انصاف کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرے گا اور عام شہریوں کے لیے فوری انصاف کا حصول ممکن بنائے گا۔

یہ دونوں اقدامات نہ صرف ملکی استحکام بلکہ عوامی فلاح اور قانونی نظام کی مضبوطی کے لیے اہم سنگِ میل ہیں۔