قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی نے لچک اور جدت کی بنیاد پر صحت کے مضبوط نظام کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
ہیلتھ سروسز اکیڈمی کے زیر اہتمام اسلام آباد میں چودھویں پبلک ہیلتھ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک مضبوط اورمستحکم قوم کیلئے ماہرین صحت کو صحیح مہارت اور وسائل کی فراہمی ناگزیر ہے۔
انہو ں نے زور دیا کہ ماہر اور بہترین تربیت یافتہ پیشہ ور افراد ہی لوگوں کو صحت مندزندگی گزارنے کے قابل بنانے کیلئے ساز گار ماحول پیدا کرسکتے ہیں۔
قائم مقام صدر نے کہا کہ سینیٹ ایسی قانون سازی، پالیسیوں اور اقدامات پر بحث کو ترجیح دیتی ہے جن میں صحت کے اداروں کیلئے سازگار ماحول کی فراہمی پر توجہ مرکوز کی جائے۔