Tuesday, 05 November 2024, 12:57:26 pm
 
وزیراعظم سے ارکان قومی اسمبلی کی ملاقات، حکومتی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار
November 05, 2024

قومی اسمبلی کے ارکان مبارک زیب اور اورنگزیب کھچی نے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں وزیراعظم شہبازشریف سے الگ الگ ملاقات کی۔

دونوں ارکان نے حکومتی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کیا۔

انہوں نے حکومت کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔

اقتصادی امور کے وزیر احد خان چیمہ اور اطلاعا ت و نشریات کے وزیر عطاء اللہ تارڑ بھی اس موقع پر موجود تھے۔