Friday, 27 December 2024, 02:46:55 am
 
چمپئنز ٹرافی کیلئے تمام تیاریاں مکمل ہیں:محسن نقوی
December 05, 2024

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے کہا ہے کہ چمپئنز ٹرافی کیلئے تمام تیاریاں مکمل ہیں اور شائقین کو اس موقع پر بہترین ممکنہ سہولیات میسر آئیں گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج (جمعرات) فرنٹیرورکس آرگنائزیشن کی طرف سے نیشنل کرکٹ سٹیڈیم کراچی میں کئے جانے والے تعمیراتی اور توسیعی کام کے موقع پرگفتگو کرتے ہوئے کیا۔ چیئرمین پی سی بی نے تعمیراتی و توسیعی کام کو چمپئنز ٹرافی کے آغاز سے قبل مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ انہو ں نے کام کے معیار کو برقرار رکھنے کی بھی ہدایت کی۔ ایف ڈبلیو او افسران نے دوے کے دوران چیئرمین پی سی بی کو منصوبے پر پیشرفت سے آگاہ کیا۔