Friday, 27 December 2024, 04:00:23 am
 
زمبابوے نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو شکست دیدی
December 05, 2024

زمبابوے نے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں  پاکستان کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی۔ جبکہ پاکستان نے سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی۔

بلاوائیو میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

پاکستان ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر  132 رنز بنائے۔ 

جواب میں میزبان  زمبابوے نے پاکستان کا 133 رنز کا ہدف  آخری اوور میں 8 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔