Friday, 18 April 2025, 11:23:38 am
 
امن جرگے کے شرکا کافتنہ الخوارج کے خاتمے کیلئے پاک فوج کی مکمل حمایت کا عزم
April 06, 2025

ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درازندہ میں قبائلی عمائدین اوربڑے امن جرگے کے شرکا نے علاقے میں امن کے قیام اورفتنہ الخوارج کے خاتمے کیلئے پاک فوج کی مکمل حمایت کا عزم ظاہر کیا ہے۔

عمائدین نے سیکورٹی فورسز اور ان کے شہدا کی لازوال قربانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

درازندہ میں مقامی بریگیڈ کمانڈرنے خصوصی طور پر جرگے میں شرکت کی ۔

عمائدین اور علما ء و مشائخ نے علاقے میں تعلیم اور صحت خصوصا بچیوں کی تعلیم کے حوالے سے کاوشوں پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔