Friday, 04 April 2025, 02:17:14 pm
 
عید پرسیاحوں کی بڑی تعداد نے خیبرپختونخوا کا رخ کیا
April 03, 2025

عید کے دنوں میں بڑی تعداد میں سیاحوں نے خیبرپختونخواکے مختلف مقامات کا رخ کیا۔

خیبرپختونخوا کے محکمہ سیاحت کے مطابق عیدالفطر کے تین دنوں کے دوران تین لاکھ سیاحوں نے صوبے کے مختلف سیاحتی مقامات کی سیر کی۔

سب سے زیادہ سیاح وادی سوات گئے جہاں سیاحوں کی تعداد دو لاکھ گیارہ ہزار تھی۔

اسی طرح سے عید کے ایام کے دوران بیالیس ہزار سے زائد سیاحوں نے وادی ناران، اٹھائیس ہزار گلیات اور سولہ ہزار چار سو سیاحوں نے خوبصورت کمراٹ کا رخ کیا۔

اکہتر غیر ملکی سیاحوں نے بھی ان سیاحتی مقامات کی سیرکی۔

محکمہ سیاحت نے سیاحوں کے رہنمائی اور سہولت کے لئے بہترین انتظامات کئے۔

ہیلپ لائن1422 چوبیس گھنٹے فعال رہے گی اور سیاح کسی بھی قسم کی رہنمائی حاصل کرنے کیلئے اس ہیلپ لائن پر رابطہ کرسکتے ہیں۔