قدرتی آفات سے نمٹنے کے پنجاب اور خیبرپختونخوا کے صوبائی اداروں نے آج سے آئندہ اتوار تک صوبوں کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کے ایک نئے سلسلے کا انتباہ جاری کیا ہے۔
اس حوالے سے تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو چوکس رہنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بارشوں سے مٹی کے تودے گرنے کے باعث سڑکوں کی بندش کی صورت میں رابطہ سڑکوں کی بحالی کے لئے الرٹ رہیں۔
سیاحوں سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ بارشوں کی پیشگوئی کے دوران پہاڑی علاقوں میں سفر کرنے سے گریز کریں۔