وزیراطلاعات ونشریات عطاء اﷲ تارڑ نے کہاکہ موثر معاشی حکمت عملی کی بدولت موجودہ حکومت کی کامیابیوں کا سفر جاری ہے ۔
انہوں نے آج لاہور میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا وزیراعظم محمد شہبازشریف نے بجلی کے نرخوں میں کمی کا وعدہ پورا کردیا ہے جس سے معاشی سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہوگا اورروزگار کے کئی نئے مواقع پیدا ہوںگے۔
انہوں نے کہاکہ ہم اپنے ملک کی خوشحالی کیلئے متحد ہوکر آگے بڑھتے رہیں گے۔