پاکستان چار سال کی مدت کیلئے انسداد منشیات کے بارے میں اقوام متحدہ کے کمیشن کا رکن منتخب ہوگیا ہے ۔
پاکستان نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی اقتصادی اورسماجی کونسل کے انتخابات میں سب سے زیادہ ووٹ حاصل کئے ۔
پاکستان اس کونسل سے ملنے والی زبردست حمایت سے مطمئن ہے ۔
پاکستان کا انتخاب انسداد منشیات کی عالمی کوششوںکے حصے کے طورپر انسداد منشیات کمیشن میں اس کے فعال کردار پر اعتماد کامظہر ہے ۔