Monday, 02 December 2024, 07:46:43 pm
 
ایران نے سات سال بعد سعودی عرب میں اپنا سفارتخانہ ، قونصل خانہ پھر کھول دیا
June 06, 2023

ایران آج سعودی عرب میں سات سال بعداپناسفارتخانہ اورقونصل خانہ پھر کھول رہاہے۔ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نصرکنعانی نے بتایا کہ ایران آج ریاض میں سفارتخانہ اورجدہ میں قونصل خانہ پھر کھولے گا۔ایران کاسفارتی عملہ علی رضاعنایتی کی قیادت میں ریاض پہنچے گا جواس سے پہلے کویت میں خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔سعودی عرب نے ابھی تک تہران میں اپناسفارتخانہ دوبارہ کھولنے کے نظام الاوقات کی تصدیق نہیں کی۔