وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاکستان میں موجود چینی شہریوں اور منصوبوں پر کام کرنے والے عملے کے لئے جامع تحفظ کا یقین دلایاہے۔
انہوں نے یہ بات آج(منگل) کو لاہور میں قونصل جنرلZHAO SHIRINکی قیادت میں چین کے کاروباری وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے سیکورٹی پروٹوکول بڑھانے کیلئے وفد کی تجاویز پر تبادلہ خیال کیا۔
محسن نقوی نے قابل عمل تجاویز کے نفاذ کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ چینی شہریوں کے تحفظ کوترجیح دی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ چینی شہریوں کے تحفظ کیلئے ایس او پیز تیار کرلیے گئے ہیں۔
وزیر داخلہ نے کہا چینی شہریوں کے لئے آن لائن ویزہ چودہ اگست سے دستیاب ہوگا جس سے انہیں پاکستان کیلئے کاروباری سفر کی سہولت حاصل ہوگی۔
اس موقع پر چینی قونصل جنرلZHAO SHIRIN نے پاک چین گہری دوستی کو اجاگر کرتے ہوئے ملاقات کو امید افزاء قرار دیا۔