وزیر دفاع خواجہ آصف نے کشمیر کی آزادی کے لئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
قومی اسمبلی میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے پوری قوم متفقہ موقف رکھتی ہے۔
وزیر دفاع نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام نے اپنے حق خودارادیت کی جدوجہد جاری رکھی ہوئی ہے۔
ایوان کا اجلاس جمعہ گیارہ بجے تک ملتوی کردیا گیا۔