Saturday, 21 December 2024, 04:38:03 pm
 
حکومت شرپسندوں کے خلاف بلاتفریق کارروائی کرے گی ، وزیرداخلہ
October 06, 2024

وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اپنی ذمہ داریاں احسن اور مستعدی سے نبھائی ہیں، سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں ملوث افراد سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

اسلام آباد کے ڈی چوک پر آئی جی پنجاب عثمان انور کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت ان شرپسندوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی کرے گی۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ مجموعی طور پر 564 افراد کو گرفتار کیا گیا جن میں 120 افغان شہری اور خیبر پختونخوا پولیس کے 11 اہلکار شامل ہیں۔

اس موقع پر آئی جی پنجاب نے کہا کہ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے امن و امان کی صورتحال پر قابو پانے میں کامیاب رہے کیونکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔

انسپکٹر جنرل نے وفاقی دارالحکومت میں امن و امان کو برقرار رکھنے میں تعاون اور کوششوں پر پاک فوج، پاکستان رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تعریف کی۔