دوبئی میں خواتین کے ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میچ میں بھارت نے پاکستان کو چھ وکٹوں سے ہرا دیا۔
پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر ایک سو پانچ رنز بنائے۔
جواب میں بھارت نے مطلوبہ ہدف اٹھارہ اعشاریہ پانچ اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔