Saturday, 09 November 2024, 10:02:26 pm
 
وزیراعظم کا پولیس اہلکار عبدالحمید کی شہادت پر گہرے دکھ و افسوس کااظہار
October 06, 2024

وزیراعظم محمد شہباز شریف کا پی ٹی آئی مظاہرین کے پتھرائو سے اسلام آباد پولیس کے اہلکار عبد الحمید کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار۔

وزیراعظم کی واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت وزیراعظم کی شہید اہلکار کی بلندی درجات کی دعا اور اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ہمیشہ احتجاج کی آڑ میں تشدد کا راستہ اپنایا ہے ۔اسی سیاسی جماعت نے ماضی میںسرکاری ٹی وی کی عمارت پر حملہ کیا اور پارلیمنٹ ہائوس کا گیٹ توڑا ۔

وزیراعظم نے واقعے میں ملوث تمام افراد کو کیفر کردار تک پہنچانے کی ہدایت بھی کی۔