صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہبازشریف نے برٹش جونیئر اوپن سکواش چمپئن شپ جیتنے پر سہیل عدنان کو مبارکبا ددی ہے۔
اپنے الگ الگ پیغامات میں انہوں نے اٹھارہ سال بعد جونیر سکواش چمپئن شپ جیتنے پر سہیل عدنان کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔۔
انہوں نے کہا کہ سہیل عدنان کی فتح ہمیں پاکستان کی سکواش کے شعبے میں ماضی کی شاندار کامیابیاں یاد دلاتی ہے۔
دونوں رہنمائوں نے مستقبل میں سہیل عدنان کی مزیدکامیابیوں کے لئے دعاکی۔