Thursday, 09 January 2025, 01:09:49 am
 
سہیل عدنان نے برٹش جونیئر اوپن سکواش چمپئن شپ 2025 جیت لی
January 07, 2025

برمنگھم میں پاکستان کے سہیل عدنان نے تیرہ سال سے کم عمرکھلاڑی کی برٹش جونیئر اوپن سکواش چمپئن شپ 2025 جیت لی ہے۔

سہیل عدنان نے مصر کے ٹاپ سیڈ Moiz Tamir Al Mughazi کو فائنل میں کانٹے دار مقابلے کے بعد تین دو سے شکست دی ۔

ان کو یہ فتح پاکستا ن کے ناصراقبال کے دوہزارسات میں برٹش جونیئر اوپن ٹائٹل جیتنے کے اٹھارہ سال بعدحاصل ہوئی۔