Sunday, 06 October 2024, 12:44:11 pm
 
وزیراعظم نے آئی ٹی کے فروغ کیلئے ہواوے کمپنی کے اقدامات کو سراہا
September 07, 2023

ہواوے کمپنی کے ایک وفد نے اسلام آباد میں نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سے اپنے چیف ایگزیکٹو Ethan-Sun کی قیادت میں ملاقات کی اورپاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات کے دوران Ethan-Sun نے وزیراعظم کو بتایاکہ ہواوے نے پاکستان کی مختلف یونیورسٹیوں میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ایک سوکے قریب مراکز قائم کئے ہیں۔

وزیراعظم نے ملک میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ کے لئے کمپنی کے اقدامات کو سراہا۔

انہوں نے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری کے لئے ہواوے کی خواہش کاخیرمقدم کیا۔

وزیراعظم نے پاکستان میں موبائل فونز کی تیاری کاپلانٹ قائم کرنے کے لئے بھی ہواوے کمپنی کی حوصلہ افزائی کی۔