Saturday, 21 December 2024, 06:23:34 pm
 
ملتان ٹیسٹ کا پہلا دن: پاکستان کے انگلینڈ کیخلاف 4 وکٹ پر 328 رنز
October 07, 2024

ملتان ٹیسٹ میں پاکستان اورانگلینڈ کے درمیان پہلے دن کا کھیل ختم ہوگیا، پاکستان نے شان مسعود اور عبداللہ شفیق کی شاندار سنچریوں کی بدولت 4 وکٹ کے نقصان پر 328 رنز بنالیے۔

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

 شان مسعود نے 2 چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے اپنی سنچری مکمل کی۔

عبد اللہ شفیق کے آؤٹ ہونے کے بعد صرف2  رنز کے اضافے کے ساتھ کپتان شان مسعود بھی 151 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہو گئے۔