چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی نے کہاہے کہ مستقبل کے تعلقات کے بارے میں درست فیصلے کا انحصار امریکہ پر ہے۔
امریکی کمپنیوں سےوابستہ تاجر رہنماوں کےگروپ سے اظہار خیال کرتے ہوئے چینی وزیرخارجہ نے کہاکہ چین اور امریکہ وبائی امراض سے نمٹنے، معاشی بحالی اور موسمیاتی تبدیلی پر قابو پانے جیسے شعبوں میں مکمل طور پر تعاون کرسکتے ہیں۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ چین کے بارے میں امریکی پالیسی درست سمت کی طرف بڑھے گی۔