نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کوہاٹ روانہ ہوگئے ہیں جہاں وہ کیڈٹ کالج کوہاٹ کے یوم والدین کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔ وزیراعظم تقریب کے شرکا سے خطاب کریں گے۔ بعد میں وزیر اعظم ایوارڈز کی تقریب میں شرکت کیلئے کراچی روانہ ہونگے تقریب کا اہتمام پاکستان سٹاک ایکسچینج نے کیا ہے ۔تقریب میں پاکستان میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی پچیس کمپنیوں میں ایوارڈز تقسیم کئے جائیں گے ۔