Saturday, 09 November 2024, 02:36:36 pm
 
پاک فوج مادروطن کے چپے چپے کا دفاع کرے گی، آرمی چیف
December 07, 2023

بری فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیرنے کہاہے کہ پاک فوج خون کے آخری قطرے تک مادروطن کے چپے چپے کے دفاع کامقدس فریضہ سرانجام دیتی رہے گی۔وہ پشاورمیں پہلی قومی ورکشاپ خیبرپختونخوا کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قوم کو مسلح افواج کے کارناموں پر فخر ہے۔ بری فوج کے سربراہ نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام کی سکیورٹی فورسز کی غیر متزلزل حمایت کے نتیجے میں صوبے کو استحکام آیا ہے اور سماجی و اقتصادی ترقی کے منصوبوں کو عملی شکل ملی ہے۔ سید عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان کے استحکام اور امن کو تباہ کرنے والی قوتوں کے مذموم عزائم کو جامع حکمت عملی سے ناکام بنایاجارہاہے۔