پاکستان نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی طرف سے غزہ کی صورتحال پر سلامتی کونسل کی توجہ مبذول کرانے کےلئے اقوام متحدہ کے منشور کے آرٹیکل 99 کو استعمال کرنے کے فیصلےکا خیر مقدم کیا ہے۔
آج اسلام آباد میں اپنی ہفتہ وار نیوز بریفنگ میں دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ سیکرٹری جنرل کا یہ فیصلہ غزہ میں تبا ہ کن صورتحال کے بارے میں ان کی دانشمندی کا مظہرہے۔
ترجمان نے کہا کہ پاکستان اسرائیل کی جانب سے طاقت کے مسلسل استعمال، شہریوں، شہری سہولتوں اور بنیادی ڈھانچے پر اندھا دھند کارروائیوں کی شدید اور دوٹوک مذمت کرتا ہے جو عالمی قوانین کی شدید خلاف ورزی ہے۔