Thursday, 09 January 2025, 12:21:44 pm
 
برطانیہ میں مقیم پاکستانی دوطرفہ تعلقات میں پل کا کردارادا کررہے ہیں،خواجہ آصف
January 08, 2025

پاکستان میں برطانیہ کی ہائی کمشنر مز جین میریٹ نے بدھ کے روز اسلام آباد میں وزیر دفاع  خواجہ محمد آصف سے ملاقات کی۔

اس موقع پروزیر دفاع نے کہا پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات عالمی امن و سلامتی کے مشترکہ مقاصد کیلئے مستحکم ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں مقیم بڑی تعداد میں پاکستانی دونوں ملکوں کے درمیان پل کا کردار ادا کررہے ہیں۔

وزیر دفاع نے امید ظاہر کی کہ قائم فورمز کے ذریعے جاری دفاعی تعاون سے دونوں ملکوں کے درمیان د فاعی تعاون کے شعبے میں نمایاں ترقی ہو گی۔

انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان جاری تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا او ر تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔