وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے ہدایت کی ہے کہ دانش سکولوں کے لیے اساتذہ بھرتی کرتے وقت طلبہ اور اساتذہ کے موزوں تناسب کو یقینی بنایا جائے تاکہ تدریسی معیار کو برقرار رکھا جا سکے۔
وہ آج اسلام آباد میں دانش سکول اتھارٹی کی رہبر کمیٹی کے پہلے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔
اجلاس میں دانش سکول اتھارٹی کی تنظیم نو، افرادی قوت میں بہتری، مالی اثرات، انتظامی اور حکمرانی کے نظام اور ادارہ جاتی ڈھانچے کا جائزہ لیا گیا۔