Wednesday, 09 September 2026, 01:06:52 am
 
وزیراعظم محمد شہباز شریف کا برآمدات پر مبنی معاشی ترقی کی ضرورت پر زور
September 08, 2026

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے برآمدات پر مبنی معاشی ترقی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

وہ اسلام آباد میں کاروباری اور صنعتی برادری کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ملک کی برآمدات میں اضافہ کیے بغیر بامعنی معاشی ترقی حاصل نہیں کی جا سکتی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے برآمدات کی حوصلہ افزائی کے لیے برآمد کنندگان کو ٹیکس میں ریلیف بھی فراہم کیا ہے۔

شہباز شریف نے اس امر کو اجاگر کیا کہ حکومت نے گزشتہ ڈھائی سال کے دوران کاروباری برادری کی مشاورت سے کئی ڈھانچہ جاتی اصلاحات کی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صرف ایک سال میں بغیر کوئی نیا ٹیکس عائد کیے آٹھ سو ارب روپے وصول کیے گئے۔

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کاروباری برادری کی مشاورت سے آگے بڑھنے کا سلسلہ جاری رکھے گی۔

 ا