Saturday, 09 November 2024, 09:18:12 pm
 
چینی وفد کا ایس آئی ایف سی پر اعتماد کا اظہار
October 08, 2024

چین کے ایشیائی اکنامک ڈویلپمنٹ ایسوسی ایشن کے ایک وفد نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کا دورہ کیا۔

ایس آئی ایف سی حکام نے وفد کو پاکستان میں صنعتی ترقی اور سرمایہ کاری کے مواقع پر بریفنگ دی۔ وفد نے صنعت، بینکنگ، دفاع، توانائی، زراعت، لائیو سٹاک اور صحت سمیت اہم شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ وفد نے پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاری کو آسان بنانے کے لئے ایس آئی ایف سی پر اعتماد کا اظہار کیا۔