وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین پر تمام سیاسی جماعتوں کے درمیان مکمل ہم آہنگی پائی جاتی ہے۔
وہ غزہ میں اسرائیلی مظالم کے بارے میں آل پارٹیز کانفرنس کے اختتام کے بعد پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمن کے ہمراہ اسلام آباد میں ذرائع ابلاغ سے گفتگو کررہے تھے۔
وزیر قانون نے اعادہ کیا کہ پاکستان فلسطینیوں کو ہر گز تنہا نہیں چھوڑے گا اور اے پی سی میں منظور کردہ مشترکہ اعلامیہ کا دوسرے ملکوں کے ساتھ تبادلہ کرے گا۔
شیری رحمن نے کہا کہ اے پی سی نے مسئلہ فلسطین کے حوالے سے قومی اتحاد کا پیغام دیا ہے کیونکہ پوری قوم فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔