وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس کی میزبانی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے اسے حکومت کی کامیاب خارجہ پالیسی کا عکس قرار دیا ہے۔
آج(منگل کو) اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم کے آئندہ سربراہ اجلاس کے انتظامات اور تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے وفاقی دارالحکومت کے اہم علاقوں کی خوبصورتی بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔
انہوں نے بین الاقوامی اجلاس کی تیاریوں میں پورے شہر کو خوبصورت اور رنگارنگ پھولوں اور روشنیوں سے سجانے کی ہدایت کی۔