Saturday, 21 December 2024, 05:12:21 pm
 
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ہونیو الے معاہدے پائیدار ثابت ہونگے، نائب وزیراعظم
October 08, 2024

فائل فوٹو

 نائب وزیراعظم اوروزیرخارجہ اسحق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ہونیو الے معاہدے پائیدار ثابت ہوںگے ۔

وہ آج(منگل کو) اسلام آباد میں مختلف دو طرفہ معاہدوں پر دستخطوں کے سلسلے میں ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے۔

نائب وزیراعظم نے پاکستان میں شاہ سلمان انسانی امداد اور ریلیف مرکز کے زیراہتمام تعمیر نو اور بحالی کے منصوبوں کوسراہا ۔

انہوں نے سعودی عرب کی جانب سے عالمی مالیاتی فنڈ کے پروگرام کی تکمیل اور 2022 کے تباہ کن سیلاب کے بعد تعمیر نو کی سرگرمیوں میں مدد فراہم کرنے پر اس کا شکریہ اداکیا ۔

نائب وزیراعظم نے کہاکہ سعودی عرب کی مدد قدرتی آفات کے بعد بحالی کی سرگرمیوں کیلئے پاکستان کی صلاحیتوں میں اضافہ کرے گی۔