فائل فوٹو
منصوبہ بندی کے وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کی برآمدات ایک سو ارب ڈالر تک بڑھانے کیلئے ایک حکمت عملی وضع کی جارہی ہے ۔
انہوں نے آج(منگل کو) اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی ، کان کنی، بحری ، معیشت ، تخلیقی صنعتوں اور دیگر شعبوں میں وسیع مواقع موجود ہیں۔
انہوں نے کہاکہ نجی شعبے کا اقتصادی ترقی کیلئے حکومت کی کوششوں میں اہم کردار ہے ۔
وزیرتجارت جام کمال نے اس موقع پر کہاکہ ملکی معیشت بہتر ہورہی ہے جو اس حقیقت کا ثبوت ہے کہ مہنگائی اور شرح سود میں کمی آئی ہے ۔