Saturday, 09 November 2024, 09:21:35 pm
 
پاکستان روس کے ساتھ کثیر جہتی شراکت داری چاہتا ہے:وزیر دفاع
October 08, 2024

روس کے سفیرALBERT-P-KHOREV نے اسلام آباد میں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے ملاقات کی۔

انہوں نے دوطرفہ دفاعی اور اقتصادی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیر دفاع نے علاقائی امن و سلامتی کے لئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان روس کے ساتھ خصوصاً دفاع، تجارت، توانائی اور عوامی رابطوں سمیت طویل المدتی کثیرجہتی شراکت داری قائم کرنے کا خواہشمند ہے۔

روسی سفیر نے پاکستان کے ساتھ باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں تعاون کرنے کے اپنی حکومت کے عزم کا اظہار کیا۔