Saturday, 21 December 2024, 05:06:24 pm
 
سی پیک پر پنیالہ انٹرچینج کے قیام کے لئے عملی اقدامات کئے جارہے ہیں،گورنر خیبرپختونخوا
October 08, 2024

گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ سی پیک پر پنیالہ انٹرچینج کے قیام کے لئے عملی اقدامات کئے جارہے ہیں۔

وہ آج پشاور میں ایک وفد سے بات چیت کررہے تھے جس نے معروف وکیل نعمان اکبر کی قیادت میں ان سے ملاقات کی۔

وفد نے گورنر کو وفاقی اداروںسے متعلقہ مسائل سے آگا ہ کیا۔

گورنر نے متعلقہ حکام کو ان مسائل کے فوری حل کی ہدایت کی۔