وزیر توانائی اویس احمد خان لغاری نے کہا ہے کہ توانائی کے شعبے میں اصلاحات کی جارہی ہیں۔
آج (منگل) اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئی پی پیز معاہدے کی شرائط پر نظر ثانی کیلئے حکومت کے ساتھ تعاون کررہی ہے۔
سردار اویس احمد لغاری نے کہا کہ ڈسکوز کی نجکاری کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ اگلے سال کے آخر تک تین تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کی جائے گی۔
توانائی کے وزیر نے کہا کہ نیشنل ٹرانسمیشن کمپنی کو تین اداروں میں تقسیم کیا جارہا ہے جس میں ایک ادارہ مستقبل کے منصوبوں کیلئے ذمہ دار ہوگا۔