انیس سال سے کم عمر کھلاڑیوں کے ایشیاء کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل آج دبئی میں بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلا جائیگا۔
دبئی میں پہلے سیمی فائنل میں بنگلہ دیش نے پاکستان کو سات وکٹوں سے جبکہ شارجہ میں دوسرے سیمی فائنل میں بھارت نے سری لنکا کو سات وکٹوں سے شکست دی تھی۔