Friday, 18 April 2025, 01:06:50 pm
 
این ڈی یواسلام آباد میں جنوبی ایشیا ٹریک2.0ڈپلومیسی پرسیمینارکا انعقاد
April 09, 2025

نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد میں جنوبی ایشیا ٹریک 2.0ڈپلومیسی پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

سیمینار میں ماہرین تعلیم، پالیسی ساز، سفارتکار، وکلا، تھنک ٹینکس اور سرکاری نمائندے شریک ہوئے۔

سیمینارمیں ٹریک2.0ڈپلومیسی کی خطے میں امن و استحکام میں اہمیت پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

شرکاء نے جنوبی ایشیا میں غیر رسمی سفارتی روابط کے کردار کو خوب سراہا۔

سیمینار کے اختتام پر سوال و جواب کا جامع اور بامقصد انٹرایکٹو سیشن ہوا۔

مقررین اور شرکا ء نے خطے میں تنازعات کے پرامن حل پر زور دیا۔

سیمینارمیں ممتاز بین الاقوامی ماہر ڈاکٹر پیٹر جونز، ایگزیکٹو ڈائریکٹر اوٹاوا ڈائیلاگ اور سابق سینئر سفارت کار ضمیر اکرم نے خصوصی شرکت کی۔