Friday, 18 April 2025, 01:06:50 pm
 
معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری سے صوبوں کو فائدہ ہوگا ،طلال چوہدری
April 09, 2025

امور داخلہ کے وزیر مملکت طلال چودھری نے کہا ہے کہ معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری سے صوبے خصوصاً خیبرپختونخوا اور بلوچستان مستفید ہوں گے۔

ٹیلی ویژن پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا اس سے لوگوں کیلئے روزگار کے وسیع مواقع بھی پیدا ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے قدرتی وسائل کی استعداد کار کو اُجاگر کرنے کے لئے پاکستان منرلز انوسٹمنٹ فورم جیسی بڑی تقریب کا انعقاد پہلی مرتبہ کیا گیا ہے۔

وزیر مملکت نے ہمیشہ قومی مفاد کیخلاف کار فرما رہنے پر پی ٹی آئی پر تنقید کی ۔ انہوں نے کہا کہ یہ جماعت ملک کی ترقی و خوشحالی نہیں چاہتی۔

طلال چودھری نے ملک کو پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے حکومتی عزم کا اظہار کیا۔