وزیر صحت سید مصطفی کمال نے صحت کے شعبے کی بہتری بارے حکومتی عزم کا اعادہ کیا ہے۔
انہوں نے آج اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ صحت کے شعبے میں موجود خامیوں کو دورکیا جائے گا اور وسائل کو موثر طور پر بروئے کار لایا جائے گا۔
انہوں نے شعبہ صحت میں بہتری لانے کے لئے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور جدید طریقے استعمال کرنے پر بھی زور دیا۔