وزیراعظم شہبازشریف نے ولادیمیر پیوٹن کو پانچویں بار روس کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے تہنیتی پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ وہ دونوں ممالک کے عوام کے باہمی مفاد میں پاک روس تعاون میں اضافے کیلئے روسی صدر کے ساتھ مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں۔