Monday, 20 May 2024, 03:14:05 pm
صدرکا ازبکستان کیساتھ مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے پرزور
May 09, 2024

صدر آصف علی زرداری نے تجارت، معیشت، ثقافت اور سیاحت کے شعبوں میں ازبکستان کے ساتھ دوطرفہ تعاون مزید بڑھانے پر زور دیا ہے۔

آج(جمعرات) اسلام آباد میں ازبکستان کے وزیرخارجہ Bakhtiyar Saidov سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان ازبکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے جو صدیوں پرانے اور مشترکہ مذہبی ثقافت اور تاریخ پر مبنی ہیں۔

وزیرخارجہ کا خیر مقدم کرتے ہوئے صدر نے کہا کہ دونوں ممالک میں باہمی فائدے کیلئے دوطرفہ تجارت اور معاشی تعلقات بڑھانے کے وسیع امکانات موجود ہیں۔

انہوں نے دونوں ملکوں کو مزید قریب لانے کیلئے عوام کی سطح پر اور سیاحتی رابطے مزید بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

ازبکستان کے وزیر خارجہ Bakhtiyar Saidov نے اپنے کلمات میں دونوں ملکوں کے باہمی فائدے کیلئے دوطرفہ تعلقات مزید بڑھانے اور شراکت داری کو فروغ دینے کا لائحہ عمل تیار کرنے پر زور دیا۔