Tuesday, 08 October 2024, 08:03:51 pm
 
پیغمبر ۖ کی تعلیمات پر حقیقی معنوں میں عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے: قائم مقام ہائی کمشنر
September 09, 2024

کینیڈا میں پاکستان کے قائم مقام ہائی کمشنر شاہ فیصل کاکڑ نے محبت ، انصاف اور انسانیت کی خوبیوں کو اجاگر کرتے ہوئے پیغمبر ۖ کی تعلیمات پر حقیقی معنوں میں عمل پیرا ہونے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

انہوں نے کینیڈا کے شہر OTTAWA میں عید میلاد النبی ۖ کے حوالے سے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت محمد ۖ کی تعلیمات ایک لازوال ہدایت ہیں اور انہیں خراج خراج عقیدت پیش کرنے کا طریقہ یہ ہے آپ ۖ کی تعلیمات پر اپنی روزمرہ زندگی پر عمل کریں۔