Saturday, 21 December 2024, 05:07:02 pm
 
اے ڈی بی نے پاکستان کی طرف سے جراتمندانہ اصلاحات کو سراہا
October 09, 2024

ایشیائی ترقیاتی بنک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرز اور متبادل ایگزیکٹو ڈائریکٹرز کے ایک وفد نے اقتصادی امور کے وزیر احد خان چیمہ سے آج (بدھ کو )اسلام آباد میں ملاقات کی۔

ملاقات میں احد خان چیمہ نے جامع اصلاحات کے ایجنڈے کیلئے حکومت کے عزم کو اُجاگر کیا جس میں وسیع تراقتصادی استحکام کی بحالی اور پائیدار ترقی کو فروغ دینے پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔

وفاقی وزیر نے ماحولیات سے متعلق اقدامات بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور سماجی ترقی سمیت اہم شعبوں میں ایشیائی ترقیاتی بنک کی امداد کیلئے پاکستان کی ترجیحات پر زور دیا۔

ایشیائی ترقیاتی بنک کے وفد نے تنظیمی اصلاحات پر عملدرآمد،مالیاتی وسائل پیدا کرنے اور معیشت مستحکم بنانے کیلئے بنک کی مسلسل امداد کا یقین دلایا۔