سعودی سرمایہ کاروں کا ایک وفد سرمایہ کاری کے وزیر خالد بن عبدالعزیز کی قیادت میں پاکستان کے تین روزہ دورے پر آج(بدھ کو) اسلام آباد پہنچا۔
نور خان ائیربیس پر وفاقی وزراء مصدق ملک، جام کمال خان اور عبدالعلیم نے وفد کا استقبال کیا۔
وفد میں توانائی، کان کنی، معدنیات، زراعت، کاروبار، سیاحت، صنعت اور افرادی قوت سمیت مختلف کمپنیوں اور محکموں کے نمائندے شامل ہیں۔
سعودی وفد پاکستانی کمپنیوں سے کاروباری نوعیت کی ملاقاتیں کریگا۔
دورے کے دوران مختلف معاہدوں پر دستخط بھی کئے جائینگے۔