سینیٹ کے چیئرمین سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان مختلف شعبوں میں تجارتی روابط کو مزید فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
انہوں نے یہ بات اسلام آباد میںتعینات آذربائیجان کے سفیر سے ملاقات کے دوران کہی۔
چیئرمین سینیٹ نے اس امر پر اطمینان کا اظہار کیا کہ دونوں ملکوں کے درمیان اعلیٰ ترین سطح کے رابطے درست سمت میں گامزن ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وفود کے تبادلوں بالخصوص پارلیمانی اور عوامی سطح پر روابط میں اضافے کے ذریعے دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کے مزید امکانات تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے آذربائیجان کو آئندہ ماہ باکو میں COP-29 کانفرنس کی میزبانی کی ذمہ داری ملنے پر بھی مبارک باد دی۔
آذربائیجان کے سفیر نے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے اور اعلیٰ سطحی رابطوں کی اہمیت پر زور دیا۔