وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے اصلاحاتی ایجنڈے پر عملدرآمد اور جامع اور پائیدار ترقی کیلئے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
وہ ایشیائی ترقیاتی بنک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر Donald Bobiash کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطح کے وفد سے گفتگو کررہے تھے جنہوں نے آج (بدھ کو )اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔
وزیرخزانہ نے کہا کہ تنظیمی نوعیت کے تقاضے پورے کرکے وسیع تر اقتصادی استحکام کو پائیدار بنایا جاسکتا ہے جس کی بدولت بیرونی قرضوں پر پاکستان کا انحصار ختم ہوجائیگا۔
Donald Bobiash نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ان کڑی اصلاحات کی تعریف کی جو پاکستان نے اپنی معیشت کو مستحکم بنانے اور پائیدار شرح نمو حاصل کرنے کیلئے کی ہیں۔
انہوں نے پاکستان کے ترقیاتی اہداف اور جامع شرح ترقی، جدید طریقے اختیار کرنے اور ماحولیات کے شعبے میں اقدامات کیلئے پاکستان کو بنک کی مدد کا یقین دلایا۔