Friday, 18 October 2024, 11:27:26 am
 
شمالی وزیرستان میں سکول کے بچوں کیلئے غیر نصابی سرگرمیوں کا انعقاد
October 09, 2024

 شمالی وزیرستان میں پاک فوج کی جانب سے سکول کے بچوں کیلئے مختلف مقامات پر غیر نصابی سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا۔

ان سرگرمیوں کا مقصد بچوں میں خود اعتمادی ، دہنی نشونما اور شعور کو اجاگر کرنا ہے۔

 بچوں نے قرات،نعت خوانی،ملی نغموں اور وطن کے لیۓ محبت سے بھرے تقاریری مقابلوں میں حصہ لیا۔

مقابلوں میں اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے بچوں میں انعامات تقسیم کیے گئے۔

اساتذہ اور بچوں کے والدین نے غیر نصابی سرگرمیوں کے انعقاد اور بچوں کی حوصلہ افزائی پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔