Thursday, 02 January 2025, 09:45:24 pm
 
کوئٹہ حملہ: امریکہ ، روس ، ترکی اور ملائیشیا کا اظہار تعزیت
November 09, 2024

روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے انتہا پسندی سے نمٹنے اور شہریوں کو پرتشدد کارروائیوں سے بچانے کے لیے اسلام آباد کے ساتھ قریبی تعاون کے لیے ماسکو کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے ایک خط میں صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف کو کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر دہشت گردانہ حملے کے بعد تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ روس کے عزم پر زور دیا۔

دوسری جانب پاکستان میں امریکی مشن نے بھی حملے کی مذمت کی اور متاثرین اور ان کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

دریں اثنا ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم نے واقعے پر دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔

ترکی کی وزارت خارجہ نے بھی ایک بیان میں دہشت گردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔