Thursday, 02 January 2025, 09:50:07 pm
 
وزیر داخلہ کا دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے پختہ عزم کا اظہار
November 09, 2024

وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے پختہ عزم کا اظہار کیا ہے۔

آج(ہفتہ کی) رات کوئٹہ کے سول اسپتال میں وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج کے واقعے میں ملوث دہشت گردوں کو کسی قیمت پر چھوڑا نہیں جائے گا۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ سیکورٹی فورسز نے گزشتہ چند دنوں کے دوران دہشت گردی کی پانچ کوششوں کو ناکام بنایا۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت بلوچستان حکومت کو دہشت گردی کے خاتمے اور صوبے کی ترقی کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کر رہی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں محسن نقوی نے کہا کہ وزیراعظم نے کوئٹہ ریلوے اسٹیشن واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی نے کہا کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب یا قوم نہیں ہوتی وہ صرف دہشت گرد ہوتے ہیں۔